ملک بڑھتی منگائی کے باعث پیڑول تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام مشکلات سے دوچار ہے۔اسی حوالے سے نگران حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں۔
نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہےملک بھر میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو تیز کرکے مستقبل میں تیل اور گیس کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے کیلیےحکمت عملی تیار کر رہے ہیں،خاص طور پر اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
ابوظبی میں اے ڈی آئی پی ای سی کانفرنس کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی (ڈبلیو اے ایم) کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہم شیل (سلیٹی) گیس اور ٹائیٹ گیس کے حوالے سے پالیسی تیارکر رہے ہیں،ہم پہلے ہی آن شور اور آف شور تلاش کے لیے دسمبر میں بولیوں کا اعلان کر چکے ہیں۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ اس سال اے ڈی آئی پی ای سی میں پاکستان کی موثر موجودگی ہے جس میں ایکسپلوریشن،آئل مارکیٹنگ اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 10 کمپنیاں شامل ہیں، یقینا یہ ایک امید افزا آغاز ہے۔