امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو کاکہنا ہے کہ ہم جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی حکومت کے آج کے بیانات نظر سے گزرے،یہ ایک پچیدہ سیاسی عمل کا حصہ ہے کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی ہمارے لیے قابل تشویش ہے۔
پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں، جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی حکام سے ملاقات کی،ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت ہوئی، جنگ بندی کے بعد غزہ کی سیکیورٹی پر بھی بات ہوئی، حماس اور اسرائیل کے باقی ماندہ مسائل قابل حل ہیں۔