پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار رہی۔
کرنسی ڈیلر کا کہنا ہے کہ 2 روز میں انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا ہے اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے ڈیل کے اثرات کے تحت روپے کی قدر مستحکم ہوئی۔