پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کو ایک بار پھر سے گرفتار کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ اتوار کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کی کیس سے بری کردیا تھا اور ان کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔
مقامی عدالت کے فیصلے کے بعد صنم جاوید اپنے وکیل میاں علی اشفاق کے دفتر پہنچیں جہاں سے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں ان کی دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کی۔
میاں علی اشفاق کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔
علی اشفاق نے بتایا کہ ہم نے بغیر مزاحمت ان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے اور یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اور یہی ہم نےکیا۔