کوئٹہ میں ساتویں محرم کا جلوس آج نکالا جائے گا۔ سیکورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی کے ساڑھے 3 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، موبائل فون سروس بھی بند ہے۔
جلوس دو بجے امام بارگاہ اثناء عشریہ پرنس روڈ سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ اثناعشریہ پر ختم ہو گا۔
کوئٹہ شہر میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ۔ موبائل سروس رات بارہ بجے تک بند رہے گی ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے محرم الحرام کے جلوس کی مناسبت سے موبائل سروس بند کرنےکی درخواست کی تھی۔