لاہورہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کوبطورالیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقررکردی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پندرہ جولائی کو سلمان اکرم راجہ سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کریں گے،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا ریٹائرڈ ججزپرٹربیونل تشکیل دینا بدنیتی کے مترادف ہے۔
درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ الیکشن ٹربیونل حاضرسروس ججزپرمشتمل ہیں لہذا ریٹائرڈ ججزکوبطورالیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس دوہزارچوبیس کوغیرقانونی قراردیا جائے،آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطورالیکشن ٹریبونل تعیناتی کوغیرآئینی قراردیا جائے۔
درخواست کے حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججزکو بطورالیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔