انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے صنم جاوید کی 9 مئی کے مقدمہ میں رہائی کیلئے روبکار جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نعیم سلیم نے ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کی روبکار جاری کی، لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز قبل صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ صنم جاوید کی رہائی کی روبکار سنٹرل جیل میں پہنچا دی گئی، صنم جاوید کی رہائی کچھ دیر بعد متوقع ہے ۔ سنٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیاہے ۔