رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران 14.554 ملین ڈالر مالیت کے 4,391 میٹرک ٹن سے زائد مصالحے برآمد کیے گئے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 12.407 ملین ڈالر مالیت کے 2,927 میٹرک ٹن مسالے برآمد کیے گئے تھے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 63.502 ملین ڈالر مالیت کے تقریباً 98,854 میٹرک ٹن پھل بھی برآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 70,447 میٹرک ٹن کی برآمدات کی مالیت 62.932 ملین ڈالر تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق ملک نے 58.993 ملین ڈالر کی 243,816 میٹرک ٹن کی برآمدات کے مقابلے میں 135,488 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کرکے 32.997 ملین ڈالر کمائے۔
رپورٹ کے مطابق دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں 1.65 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 723.696 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 711.748 ملین ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئی تھیں۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ملک میں فوڈ گروپ کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی درآمدات کے مقابلے میں 26.91 فیصد کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ ملک میں خوراک کی درآمدات 1.783 بلین ڈالر سے کم ہو کر 1.303 بلین ڈالر پر آگئی ہیں۔