این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اگلے48گھنٹوں کےدوران دریائےراوی اوردریائےچناب میں پانی کےبہاؤ میں اضافےکاامکان ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)این ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈی جی خان اورراجن پورکےپہاڑی سلسلےمیں نچلےسےدرمیانےدرجےکی فلیش فلڈنگ متوقع ہے۔
اگلے48گھنٹوں کےدوران دریائےراوی اوردریائےچناب میں پانی کےبہاؤ میں اضافےکاامکان ہے،نشیبی علاقوں فصلیں، انفراسٹرکچر اور مویشی متاثر ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اےنے صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹیزاورمقامی انتظامیہ کوچوکس رہنےکی ہدایت جاری کر دی۔