نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی)نیپرا) نے200 یونٹ تک کے صارفین کو 3 ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی قرار دیا ہے،وفاقی حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا میں درخواست دی تھی جو نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا،201 سے300 یونٹ تک 7.12 روپےاضافےسے34.26 روپےفی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ 301 سے 400 یونٹ کے نرخ 7.12روپے اضافے سے 39.15روپے ہوگئے ہیں۔
حکومتی درخواست کے مطابق 401 سے500 یونٹ کی قیمت 41.36 روپے،501 سے 600 یونٹ تک 42.78 روپے مقرر ہوئی ہے، جبکہ 601 سے700 یونٹ کا ٹیرف 43.92 روپے،700 یونٹ زیادہ کا ٹیرف48.84 روپےہوگا۔
50 یونٹ تک کے لئے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رکھا گیا ہے،51 سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت7.74 روپے بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
نیپرا نےفیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا،نوٹیفکیشن حکومت جاری کرے گی،نوٹیفکیشن جاری ہونے پر بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا۔