کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان ) میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ درابن حملہ کیس میں مطلوب انتہائی اہم دہشتگرد کفایت اللہ کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں علاقہ حکمت آباد جلیبی موڑ کے قریب آپریشن کیا گیا جس کے دوران تھانہ درابن حملہ کیس میں مطلوب انتہائی اہم دہشت گرد کفایت اللہ ہلاک ہوگیا۔
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضہ سے ایک عدد SMG فولڈنگ بٹ، 4 عدد میگزین،37 عدد کارتوس 7.62بور، ایزی پیسہ کارڈ بنام دوران خان برآمد ہوا۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں نفری محفوظ رہی جبکہ ہلاک دہشت گرد کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی اور گنے کی فصل کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔