بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا حیدرآباد میں اپنی اگلی تیلگو فلم 'NBK 109' کی شوٹنگ کر رہی تھیں جس کے دوران وہ ایکشن مناظر کی فلمبندی کراتے ہوئے زخمی ہوگئیں اور انہیں فریکچر ہوا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ کو حیدرآباد کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اروشی کی ٹیم نے ایک بیان جاری کرکے ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کو خوفناک فریکچر کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اب حیدرآباد کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ اروشی کی فلم 'NBK 109' اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔