نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگو منگوالئے، انڈسٹری کیلئے گیس کا مسئلہ حل ہوجائے گا، گھروں کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول کے مطابق رہے گی۔
نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسکوز کی مینجمنٹ پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگو منگوائے ہیں، انڈسٹری کا دسمبر تک گیس کا مسئلہ حل ہوجائے گا، انڈسٹری کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال گھروں میں گیس لوڈشیڈنگ پچھلے سال کی طرح رہے گی، وفاقی کابینہ کا پی آئی اے کی چند ماہ میں نجکاری کا ارادہ ہے۔