حکومت پاکستان کے تعاون سےمقبوضہ کشمیر کےمہاجرین کے لئے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے 1989.90 کےمہاجرین کے لئے 750 پختہ مکانات کی تعمیر کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
سنگ بنیاد مہاجرین کےنمائندہ نےرکھا، منصوبےپر 3096.050 ملین روپے لاگت آئے گی منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔
وزیرحکومت کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور،وزیربحالیات جاوید اقبال بڈھانوی،راجہ محمد صدیق خان،چوہدری محمد رشید،ملک ظفراقبال بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے پختہ مکانات کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا
کشمیری کبھی بھی ہندوستان کے ظلم وجبر کے سامنے نہیں جھکے،آج کا دن میں مہاجرین کشمیر کے نام کرتا ہوں،مہاجرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے
ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی جبر کا مقابلہ کرنے کی جرأت پر سلام پیش کرتے ھیں۔