جون 2023 کے مقابلے میں جون 2024 میں ترسیلات زر میں 44 فیصد اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق جون 2024 میں اوور سیز پاکستانیوں نے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدقربان پراوربینکنگ چینل سےرقوم کی آمد بڑھنے سے ڈالرز زیادہ آئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال2023-24میں اوورسیز پاکستانیوں نے 30 ارب 30 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، مالی سال2023-24میں ترسیلات زرمیں10.5فیصد اضافہ ہوا،جون میں 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سعودی عرب سےپاکستانیوں نےبھیجے، یواےای کےپاکستانی جون میں65کروڑ50لاکھ ڈالروطن بھیج کر دوسرے نمبر پر رہے۔