تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق منگل کو کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہو گئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 838 پر آگیا۔