ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر49 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
او سی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں 1.04 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 49 فیصد کم ہے۔
مالی سال 2023 میں ملک میں 2.06 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، جون 2024 میں ملک میں 0.11 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں چھ فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 0.11 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
مئی کے مقابلہ میں جون میں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر54 فیصد کا اضافہ ہوا، مئی میں ملک میں 0.07 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو جون میں بڑھ کر0.11 ملین ٹن ہوگئی۔