پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کو فی تولہ سونا 1300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگیا۔
10 گرام سونا بھی ایک ہزار 113 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 376 ڈالر ہو گئی۔