کراچی میں کسٹمز حکام نے بھارتی کرنسی کی نیپال اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹمز حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز ایئر فریٹ یونٹ نے کراچی کے انٹرنیشنل میل افس میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران تین لاکھ روپے بھارتی کرنسی برآمد ہوئی جو دو کلو گرام وزنی پارسل نجی کورئیر کے ذریعے کھٹمنڈو نیپال کے لیے بک کرایا گیا تھا۔
حکام کے مطابق کتابوں میں چھپائی گئی کرنسی مختلف مالیت کے بھارتی نوٹوں کی شکل میں تھی،کتابیں ظاہر کرکے ملزم محمد ساجد نے پارسل بک کرایا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔