قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے اسلام آباد میں واقع گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے گھر پولیس بغیر اجازت نہیں آ سکتی ، میں یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھاؤں گا۔
عمر ایوب کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ان کا کیس چل رہا ہے، نہ نوٹس دیا گیا نہ وارنٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ مارا ہے اور اس وقت میں گھر پر نہیں تھا۔
عمر ایوب نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی پولیس کے چھاپےسے متعلق آگاہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے مطابق سیکرٹری نے بتایا کہ پولیس نے چھاپے سے متعلق انہیں بھی اطلاع نہیں کی۔