ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبرتک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.12 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.59 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر2023 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.35 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 12 فیصدکم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.53 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2023 سے لیکرستمبر2023 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 11.90 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے، گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات کاحجم 14.53 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔