منڈی بہاوالدین کے علاقے ساہنا میں زمین کے تنازعہ پر بیوی نے ڈنڈوں کے وار سے شوہر کو قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق شوہر مبینہ طور پر دو ایکڑ زمین اپنے نام کروانا چاہتا تھا اور میاں بیوی میں زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی تھی ، پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی۔
پولیس نے شوہر کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں میں لے لیاہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔