چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ہے ، یوم عاشورہ 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع آبرو آلود رہا، محرم الحرام کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر ہو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، ہمیں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔