صدر مسلم لیگ(ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدم استحکام اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، یہ لوگ کسی بھی محاذ پر پاکستان کی کمزوری یا ناکامی کو اپنی سیاسی کامیابی خیال کرتے ہیں۔
مری میں سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نوازشریف نے کہا کہ 7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں، 2018 میں میں ملکی تباہی و بربادی اور ہر شعبے میں زوال کا سلسلہ شروع ہوا۔ 2018 میں میں شروع زوال نے عوام کیلئے سنگین مسائل پیدا کردیئے جن پر قابو کیلئے بہت وقت درکار ہے۔ انشا االلہ مخلص اور محنتی قیادت اِن مشکلات پر قابو پالے گی۔
نواز شریف نے کہا کہ کہ امن و امان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری اور ترقی و خوشحالی سے ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے، اس سلسلے میں سلسلے میں پارلیمنٹ کو توانا کردار ادا کرنا چاہیے۔