پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہماری ہڑتال بہت کامیاب رہی ہے ، مالا کنڈ سوات ہزارہ میں شدید بحران ہوا سیاح پھنس گئے تاہم عوام کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے ۔
یاد رہے کہ عبدالسمیع خان نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر ایڈوانس ٹیکس 0.5 فیصد عائد کیا گیا، حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ٹیکس واپس لیا جائے، مطالبات نہیں مانے جارہے، ہڑتال کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔