اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکے آخری روز سعودی ریال 73.10روپے پر خریدا اور 73.90روپے پر بیچا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں آج10 پیسے کمی دیکھنے میں آئی ، جس کے بعد ریال73.10روپے پر خریدا جاتا رہا جبکہ گزشتہ روز ریال 73.20روپے پر ہی بند ہوا ۔
500 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 36,550 روپے کے برابر ہوں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔