عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 1100 روپےبڑھکر 244400 روپےہوگئے،اس کےعلاوہ دس گرام سونےکی قیمت 944 روپے کے اضافے سے 209534 روپے ہوگئی
چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر برقرار رہی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 2364 ڈالر ہوگئی۔