پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر ایکشن لیتے ہوئے احتجاج کرنے والے شکیل تنولی کے والد سمیت دیگر 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق دو سال قبل اسلام آباد کے علاقے کاہنہ میں کار کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے شکیل تنولی کے لواحقین نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کامطالبہ کیا تاہم پولیس نے احتجاج ختم کروانے کیلئے ایکشن لیا اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ بھی کی ۔
پولیس نے کارروائی کے دوران شکیل تنولی کے والد رفاقت تنولی سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیاہے ، پولیس کی جانب سے کی گئی آنسو گیس کی شیلنگ سے علاقہ مکین بھی پریشان ہیں ۔
یاد رہے کہ شکیل تنولی سمیت دو افراد 2سال قبل کاہنہ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے تھے ، شکیل کے والد رفاقت تنولی نے کارروائی کیلئے درخواست دی جس کے بعد دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے جج کے زیر استعمال تھی ، اسلام آباد پولیس کی جانب سے کارروائی میں سستی سے کام لینے پر رفاقت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ۔
لواحقین کا مطالبہ ہے کہ شکیل تنولی کی کار حادثے میں موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
Father of Shakeel Tanoli (late) among 5 arrested by police outside National Press Club#SamaaTV #NationalPressClub #Protest #ShakeelTanoli #RafaqatTanoli pic.twitter.com/c5TLHvTa7b
— SAMAA TV (@SAMAATV…