عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 1000 روپے بڑھ کر 243300 روپےہوگئے
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 208590 روپے ہوگئی، چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونےکی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2355 ڈالر ہوگئی۔