ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں 28 سے 30 جون کے دوران "میڈ ان پاکستان" نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
تین روزتک جاری رہنےوالےاس ایونٹ میں 80 سےزائدکارپوریٹ لاجسٹک کمپنیوں نے شرکت کی،میڈ ان پاکستان نمائش کا انعقاد نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی زیر نگرانی کیا گیا۔
ایونٹ میں بڑی تعدادمیں پاکستان اورازبکستان کےسرکاری،بزنس اور انڈسٹری سیکٹر کے نمائندگان نے شرکت کی،نمائش کےدوران شرکاء نےکراس بارڈر ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانے کیلئے این ایل سی کےپاس موجود اختیارات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
این ایل سی کےڈائریکٹرجنرل نےعلاقائی تجارت کوبڑھانے کےلیےاینڈ ٹو اینڈ ملٹی موڈل لاجسٹکس پرخصوصی مقالہ پیش کیا،نمائش کےدوران این ایل سی کی ٹیم ازبکستان کے حکام کےساتھ خصوصی بزنس ٹو بزنس میٹنگز میں بھی مصروف رہی،تین دن کے دوران تقریباً 2 ہزار بزنس ٹو بزنس میٹنگزکا انعقاد کیا گیا۔
پاکستانی کمپنی اوربخاراحکومت کےمابین 40 ملین ڈالرکی مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیےگئے،انٹرنیشنل انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کےسربراہ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ایسوسی ایشن ازبکستان اورچیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین بھی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ان ملاقاتوں کےدوران،این ایل سی ٹیم نےاپنی موثر ٹرانسپورٹیشن سروسز کےذریعے علاقائی مارکیٹس کی کامیابی پرزوردیا،ازبک حکام اورکاروباری رہنماؤں کو بتایا گیا کہ"این ایل سی ازبک تاجروں کو پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے نہ صرف علاقائی ممالک بلکہ عالمی منڈیوں تک بھی مختصر ترین رسائی فراہم کرتا ہے۔
نمائش میں این ایل سی کا اسٹال توجہ کامرکزبنارہا،این ایل سی کےسٹال پر مخصوص لاجسٹک سہولیات کی خصوصی پیشکش کی گئی جس سے خاص طور پرازبکستان اور وسطی ایشیائی جمہوریہ کے دیگرممالک مستفید ہوسکتے ہیں۔
این ایل سی نے سٹال میں اپنی متنوع خدمات کی نمائش کی،جس میں ٹرانسپورٹ انٹرنیشن آکس روٹیرز سسٹم بھی شامل ہے
مندوبین اورکاروباری نمائندوں کواین ایل سی کےوقت اورکم لاگت لاجسٹکس آپریشنز کےمتعلق بریفنگ دی گئی،تین روزہ ایونٹ کے دوران گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ میٹنگز نے بالخصوص پاکستان اور ازبکستان کےدرمیان اوربالعموم وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی راہ ہموار کی ہے