گوادرانسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بلوچ نوجوانوں کی ٹیکنیکل تربیت کےحوالے سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے زیرِ اہتمام تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔
چارماہ طویل کورس کےدوران طلباء کو جدید ٹیکنیکل تربیت دی گئی،کورس کے دوران گوادر اور CPEC کےحوالے سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سےبھی ٹریننگ دی گئی جس میں پورٹ ہینڈلنگ،ریپیرمینٹینیس کو ترجیح دی گئی۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع سے امیدواروں نےاس تربیتی کورس میں حصہ لیا،تربیت کےاختتام پر تمام کامیاب امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئی جومستقبل میں انہیں ملازمت کےحوالے سے آسانیاں مہیا کرینگی۔