کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا ہے،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قدر 2 پیسے بڑھکر 278 روپے 40 پیسے پربند ہوئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسےمہنگا ہوکر 280 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 606 پوائنٹس بڑھ کر 80839 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے۔