آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی میزبانی کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہیں،پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی ، پاک بھارت ٹیمیں روایتی حریف ہیں، پاک بھارت مقابلوں کے لیے کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے، سیریز سے متعلق فیصلہ دونوں بورڈ نے کرنا ہے،آسٹریلیا میزبانی کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔