پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے اضافے کے بعد 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 280 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔