ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
800 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 21 ڈالر سے بڑھ کر 2 ہزار 325 ڈالر فی اونس ہوگئی۔