اسلام آباد ہائیکورٹ نےجج اور اُن کی فیملی کا ذاتی ڈیٹا لیک کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لیےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سے رجوع کرلیا۔
رجسٹرا نےوزارت خارجہ کے ذریعے ایکس کےچیف لیگل افسر کو خط لکھ دیا،خط میں لکھاگیا ہےکہ ہائیکورٹ کےجج جسٹس بابرستار اور انکی فیملی کا ذاتی ڈیٹا " ایکس" پرلیک ہوا۔
ایکس" ڈیٹا لیک کرنے والے کے اکاؤنٹ کی شناخت میں معاونت کرے،اگر منظم مہم تھی تو اس کے لنکس کے حوالے سےبھی معاونت کی جائے،خط میں ایکس کی جانب سے برطانیہ اوربھارت کو معاونت دینےکا حوالہ بھی دیا گیا۔
پاکستان کےتحقیقاتی اداروں کی جانب سےنشاندہی کیےگئےاکاؤنٹس کی تفصیلات بھی خط کےساتھ منسلک ہیں، خط میں ایکس سےپاکستانی تحقیقاتی اداروں کو معلومات فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔