آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں رد وبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں ردوبدل مالی سال 25-2024 کے لیے کیا گیا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں رد وبدل نہیں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آٸی ایم اف ) کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس مہنگی کردی گٸی اور گیس کے نرخ 2750 سے بڑھا کر 3 ہزارفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کئے گئے ہیں۔
یکم جنوری 2025 سے دوبارہ نرخوں کا جائزہ لے کر قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔