اے این ایف خیبرپختونخوا کا عالمی یوم انسداد منشیات اور غیرقانونی اسمگلنگ پرسیمنار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
ملک سے منشیات کے ناسور اورسمگلنگ کی لعنت سےچھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اے این ایف کی خدمات قابل ذکر ہیں۔
اے این ایف خیبرپختونخوا کی جانب سے عالمی یوم انسداد منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے حوالے سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی میں سیمنار اور واک منعقد ہوئی
عوام میں آگاہی پھیلانے کے لئے منعقد کئے گئے سیمینار اور واک میں اے این ایف و پولیس حکام سمیت یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی
سیمینار میں شریک مقررین نے اس دن کی مناسبت سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی
سیمنار میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق ایک آگاہی فلم بھی چلائی گئی
شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں منشیات کے نقصانات سے آگاہی اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کی تلقین کی گئی
اے این ایف حکام نے منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دینے کی تلقین کی