پاکستان ریلوے سی ای او کا کہنا ہے کہ دوہزار تئیس چوبیس میں محکمہ ریلوے نے آمدنی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
چیف ایگزیکٹو افیسر )سی ای او( ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ برس ریلوے کی آمدنی 63ارب روپے تھی ، اگلے سال100 ارب روپے آمدنی کا ہدف مقررکرلیا ہے۔
سی ای او ریلوے کے مطابق دوہزار تئیس چوبیس میں حکومت نے 73 ارب روپے آمدن کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن88 ارب روپے سے زائد آمدنی ہوئی ، ایک سال میں 40 فیصد اضافہ کسٹمرز کی بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں سے 47 ارب روپے آئے، مال گاڑیوں سے 28 ارب اور ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل ہوا ۔