کندھ کوٹ شکارپور انڈس ہائی وے غوثپور کے قریب ایس ایس پی کشمور کے اسکواڈ موبائل حادثے کا شکار 4 پولیس اہلکار جاں بحق تین زخمی ہوگئے
کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے غوثپور کے مقام پر ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کےاسکواڈ موبائل کا ٹائراڈ ٹوٹنے سےموبائل جاکرکہائی میں الٹ گئی جس کےنتیجے میں 4 پولیس اہلکارطالب حسین سومرو،وقار لاشاری،محمد اسماعیل گبول جبکےغلام یاسین اوٹوموقع پر جاں بحق جبکے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کرجان بحق اور زخمی اہلکاروں کو کندھ کوٹ سول ہسپتال لائےجہاں پردو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے سےسکہر منتقل کردیا گیا۔
ولیس ذرائع کےمطابق پولیس موبائل ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کو لانے کے لئے لاڑکانہ جا رہے تھے،تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔