آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا فائنل کل شام ساڑھے سات بجے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بارباڈوس کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں آن فیلڈ رچرڈ لنگورتھ اور کراس گفانے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔
رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونیوالے معرکے میں ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رچی رچرڈ سن فائنل میں آئی سی سی میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔