پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی ہے ، 10گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 306 ڈالر جبکہ پاکستان میں 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر یہ قیمت 2 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔