پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شور شرابے پراسپیکر پنجاب اسمبلی نے گیارہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔
لاہورمیں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے شور شرابہ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 11اپوزیشن ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 15سٹنگز کیلئے رکنیت معطل کی ، جس میں ذوالفقارعلی،شہبازاحمد،محمدعاطف،طیب راشد،امتیاز محمود کی رکنیت معطل کی گئی،دیگر ارکان اسمبلی میں فرحت عباس،اعجاز شفیع،رانا اورنگزیب،صہیب امیر ،اسامہ اصغر علی اور اسد عباس شامل ہیں۔