بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث ملکی ڈالر ذخائر میں اضافہ رک گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے فارن ریزروز کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں جن کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث ملکی ڈالر ذخائر میں اضافہ رک گیا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں کمی جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں اضافہ ہوا۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 23 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کم ہو کر 8 ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 3 کروڑ 16 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئے۔