کرکٹ میں ڈی ایل ایس طریقہ کار کے شریک موجد فرینک ڈک ورتھ 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
واضح رہے کہ انگلش ماہر شماریات نے ٹونی لیوس کے ساتھ مل کر ڈی ایل میتھڈ تیار کیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈک ورتھ لیوس میتھڈ پہلی بار 1997 میں استعمال کیا گیا تھا۔
کرکٹ کی دنیا میں جہاں غیرمتوقع راج ہے،بارش گیم چینجرثابت ہوسکتی ہے۔ محدود اوورز کےمیچوں میں بارش کی رکاوٹوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ متعارف کرایا گیا تھا۔
اس ریاضیاتی نظام نے ٹارگٹ سکورکے حساب اور بارش سے کم کھیلوں میں میچ کے نتائج کے تعین کے طریقے میں انقلاب برپا کردیا۔
ڈی ایل ایس کا طریقہ انگریزی کے ماہرشماریات فرینک ڈک ورتھ اورٹونی لیوس کی تخلیق کردہ ہے۔ یہ ابتدائی طورپرانکے نام پررکھا گیا،انہوں اسکا آغاز 1997 میں کیا اس کا مقصد بارش کے پچھلے اصولوں کی خامیوں کو دورکرنا تھا ۔
ڈی ایل ایس طریقہ کو 2015 میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے وقت استعمال کیا گیا۔آسٹریلوی ماہر تعلیم سٹیوسٹرن نے فارمولے کوبہتر بنانے میں اہم کردارادا کیا،اوراس کا نام ٹائٹل میں شامل کر کے اسےڈک ورتھ لوئس میتھڈ بنا دیا گیا۔