انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو اہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 27 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔