بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ اجرا پرپابندی کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
دائردرخواست میں حکومت کی 5 جون کی پالیسی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،موقف اپنایا گیا کہ حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ کیا، پابندی کا جاری نوٹیفکیشن امتیازی اوربنیادی حقوق کے برخلاف ہے۔
درخواست میں فریقین کو فوری حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی گئی،نوٹیفیکیشن میں پابندی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں،حکومتی نوٹیفیکیشن آئین کے آرٹیکل 10 ،10اے اور 25 کے بر خلاف ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈی جی پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا،درخواست ایڈووکیٹ صائم چوہدری کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔