امن وامان اوردہشت گردی کےخلاف موثر کارروائی کیلئے کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کیلئے تین ارب اکیاسی کروڑروپے مانگ لئے گئے،محکمہ داخلہ نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔
دستاویزات کےمطابق آپریشنل آلات کیلئے1 ارب 42 کروڑ 72 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ جدید سافٹ ویئرکی فراہمی کیلئے1 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ مانگے گئے۔
فنڈز کےحوالےسےایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور سیکرٹری خزانہ نےملاقات ہےجس میں رضامندی سےسی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ میں کمی کردی گئی،دستاویزات کے مطابق3 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ کی بجائے 2 ارب 27 کروڑ روپے ملیں گے۔
محکمہ خزانہ نےفنڈزکم کرکےدوارب ستائیس کروڑروپےکی منظوری دی۔دستاویزات کےمطابق جدید آلات اوراسلحہ کیلئے 90 کروڑ 84 لاکھ 38 ہزار روپےکی منظوری دی، جبکہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے 98 کروڑ17 لاکھ 24 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔12 کروڑ مالیت کی لگژری لینڈ کروزرکی خریداری سے منع کردیا گیا،
کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نےمحکمہ داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی۔