ملک میں مجوزہ بجٹ کے زیراثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرقیادت وفاقی حکومت بجٹ 2024-25 کے نفاذ کی مناسبت سے یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کرنے جارہی ہے۔
حال ہی میں مجوزہ فنانس بل 2024 میں، حکومت نے زیادہ سے زیادہ پٹرولیم لیوی میں قابل ذکر اضافہ متعارف کرایا ہے، جس سے اسے 20 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کیا گیا ہے۔ لیوی ایڈجسمنٹ سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری حکومت کو بھیجے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔ حکومت ریونیو ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔