تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 280 روپے 32 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 37 پیسے کا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں اس ہفتے ڈالر کی قدر 278 روپے 51 پیسے پر مستحکم رہی۔